ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیر بالا کے علاقے میں خواتین ووٹرز نے اپنا حق رائے استعمال کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دیربالا کی تاریخ میں پہلی بارخواتین ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے اپنے گھروں سے باہر آئی ہیں۔
عام انتخابات 2018 میں حلقہ این اے 5 پی کے 12 پر خواتین ووٹرز کا پولنگ اسٹیشنوں پر رش دیکھا گیا ، اس موقع پر گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 21 پر پہلا ووٹ کاسٹ کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ماضی میں اس حلقے میں عمائدین نے گزشتہ انتخابات میں خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔