پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر واقع حاجی بانڈہ میں خواتین پولنگ اسٹیشن ووٹروں سے خالی ہے۔
پریزائیڈنگ آفیسر شاہدہ انجم کے مطابق ووٹ پول کرنے کوئی خاتون اب تک پولنگ اسٹیشن نہیں آئی ہیں۔ علاقے میں رجسٹرڈ خواتین ووٹروں کی تعداد 987 ہے۔
واضح رہے کہ آج ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
آج قومی اسمبلی کے 272 میں سے 270 حلقوں جب کہ صوبائی اسمبلیوں کے 577 میں سے 570 حلقوں میں الیکشن ہو رہا ہے۔