• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’ایمااسٹون‘‘ فٹنس اور خوبصورتی کا راز

2017ء میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ایمااسٹون کا ایک نیا روپ سامنے آیا جب دبلی پتلی نازک سی دکھنے والی ایما خاصی فربہ جسم اور چوڑے سے چہرے کےساتھ اپنی ہالی وڈ فلم”بیٹل آف دی سیکسز“ میں دکھائی دی۔ اس فلم میں ایما نے سابق امریکی ٹینس کھلاڑی بلی جین کنگ کا کردار ادا کیا اور اس کو حقیقت کا رنگ دینےکے لیے ایما نے اپنے وزن میں پورے15پاؤنڈ کا اضافہ کیالیکن اگر ہم ایما اسٹون کی فٹنس اور خوبصورتی کا راز پوچھیں تو وہ ہچکچاہٹ کامظاہرہ نہیں کرتیں۔

ایما جب فلم ’’ لالالینڈ ‘‘ کی شوٹنگ میںمصروف تھی تو اسے بلی جین کنگ کے کردار کی آفر ہوئی تو اس نے اپنے ٹرینر سے پوچھا کہ اگر وہ اس فلم کے لیے وزن بڑھائے گی تو واپس اپنی اصل شکل میں آپائے گی یا نہیں۔ پھر جب ایما نےفیصلہ کرلیا تو کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق وزن بڑھانا شروع کیا اور ساتھ ہی ٹینس کی پریکٹس بھی شروع کردی۔ خوبصورت ، اسٹائلش اور فِٹ رہنے والی ایما، ڈائٹ سے زیاد ہ حرکت میں کرنےپر یقین رکھتی ہیں۔ ایما کیا کرتی ہیں ، اس بارے میں انہوں نے خود آشکا رکیا۔

1۔ پہاڑوں پر چڑھنا

ایما جتنا ممکن ہو سکے ،گھر سے باہر آئوٹنگ پرزیادہ سے زیادہ وقت گزارنا اور ورک آئوٹ کرنا پسند کرتی ہے۔ اس کا پسندیدہ مشغلہ نیویارک پر راک کلائمبنگ یعنی پہاڑوں پر چڑھنا ہے۔

2۔ پِلاٹیس

پِلاٹیس مائنڈ باڈی ورک آئوٹ ہے، جس میں جسم کے عضلات اور دماغ دونوں مضبوط ہوتے ہیں۔ ا س میں کسی خاص آسن میں جسم کو متوازن کرنا پڑتاہے۔ یہ ورزش بیسویں صدی کے آغاز میں جوزف پلاٹیس نے ترتیب دی تھی، اسی نام کی نسبت سے اسے پلاٹیس ایکسرسائز کہا جاتاہے۔

3۔چہل قدمی

ایما جب ہالی ووڈ میں ہوتی ہے تو راک کلائمبنگ ممکن نہیں ہوتی ، اسی لئے وہ لمبے سفر پر پیدل نکل جاتی ہے یا پھر اپنے جسم میں خون کے بہائو کو نارمل رکھنے کے لیے جاگنگ شروع کردیتی ہے۔

خوبصورتی اور میک اپ

ہرجوان اداکارہ کی طرح شوز سے پہلے ایما بھی خود میک اپ کرتے ہوئے گھبراتی تھی کہ کہیں خراب نہ ہوجائے۔لیکن پھر اسے وقت کے ساتھ ساتھ سجنا اور سنورنا آگیا۔ ایما لِپ بٹر اور فائونڈیشن کا استعمال کرتی ہے، اسے ہائ لائٹر اور کوئی بھی چیز جو جھلمل کرتی ہو لگا پسند ہے۔ ایما کی جِلد خشک ہے، اسی لئے وہ پائوڈر لگانے سے اجتناب کرتی ہے۔ جہاںتک ایما کی اسکن کیئر روٹین کا تعلق ہے تو وہ اسے بدلتی رہتی ہیں۔ 

’’ایمااسٹون‘‘ فٹنس اور خوبصورتی کا راز

بقول ایما وہ زیادہ تر سیدھے سادے آئل جیسے اولیو آئل، آرگون آئل ، گریپ سیڈ آئل، کوکونٹ آئل وغیر ہ استعمال کرتی ہیں لیکن بدقسمتی سے ان میں زیادہ تر آئل کوہر وقت نہیں لگایاجاسکتا۔ اسی لیے وہ ان آئل کی خصوصیات کے مطابق ان کا استعمال بتدریج سیکھ رہی ہیں۔ آئل کے ساتھ ساتھ وہ اسکن کیئر پروڈکٹ اور بہت سارا SPFاستعمال کرتی ہیں۔ میک اپ میں ایما کو آئی لائنر اور تھوڑا بہت شیڈو پسند ہے۔

ڈائٹ روٹین

جیسا کہ پہلے ذکر ہوا کہ ایما اپنی ڈائٹنگ پر کوئی خاص دھیان نہیں دیتی کیونکہ قدرتی طور پر وہ سلم اور اسمارٹ ہے البتہ وہ روازنہ7گلاس لیمونیڈ (لیمو ںپانی ) پیتی ہیںاور ورزش کے دوران جتنا ضرورت ہو کھاپی لیتی ہیںاور وزن کم کرنے والی ڈائٹ پر یقین نہیں رکھتیں۔ہاں اگر کردار کی ڈیمانڈہو تو وہ ڈائٹنگ بھی کرتی ہیں ورنہ اپنی زندگی ہنسی خوشی گزارتی ہیں۔

مختصر سوانح

ایما اسٹون 6 نومبر 1988ء کو ایری زونا میں پیدا ہوئیں ۔ ان کا اصل نام ایملی جین اسٹو ن ہے لیکن ایملی جین کے نام سے پہلے ہی ایک اداکارہ موجود تھی تو اسے اپنانام بدلنا پڑا ۔ 2004ء سے کیریئر کا آغاز کرنے والی ایمااسٹون کی مشہور فلمیںلالا لینڈ، امیزنگ اسپائڈرمین، زومبی لینڈ، الوہا، ہائوس بنی ، برڈ مین اورپیپر مین ہیں۔ لالا لینڈ میں شاندار اداکاری پر ایما اسٹون کو آسکر، گولڈن گلوب، اسکرین ایکٹر گلڈ،بافٹا ایوارڈز مل چکے ہیں۔

تازہ ترین