اسرائیلی فوج نے ایران میں فضائی حملوں کے دوران پاسداران انقلاب کے کمپاؤنڈ اور میزائل بنانے و ذخیرہ کرنیوالی کئی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی۔
اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے رات کے وقت ایران میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں پاسداران انقلاب کا ایک کمپاؤنڈ اور میزائل بنانے اور ذخیرہ کرنے والی کئی تنصیبات شامل ہیں۔
نئی ویڈیو میں مغربی ایران میں ایک بیلسٹک میزائل ذخیرہ کرنے والی تنصیب پر فضائی حملوں کی جھلک دکھائی گئی ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں اس مقام پر تعینات بڑی تعداد میں ایرانی فوجی مارے گئے۔
صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران بیلسٹک میزائل یونٹ سے وابستہ متعدد اہلکار اس وقت مارے گئے جب وہ تنصیب پر اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔