جنوبی افریقا کے ریزا ہینڈرکس کو کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا، انہیں جانسن چارلس کے متبادل کے طور پر سائن کیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈین جونسن چارلس ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پی ایس ایل سے دستبردار ہوگئے، کراچی کنگز نے جانسن چارلس کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
جونسن چارلس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بھارت میں پھنس جانے والے پلیئرز میں شامل تھے۔
کراچی کنگز پی ایس ایل مہم کا آغاز 27 مارچ 2026 کو کرے گی، اس کا پہلا میچ لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہوگا۔