ایران پر امریکا و اسرائیل کے حملوں کے خلاف ہزاروں افراد نے دوسرے ہفتے بھی سینٹرل لندن میں احتجاج کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ مخالف تنظیموں کے احتجاجی مارچ کا آغاز رسل اسکوائر سے ہوا، اس موقع پر ڈاؤئنگ اسٹریٹ کے اطراف کی فضا ’’ہینڈز آف ایران‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھی۔
مارچ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ایران پر بمباری سے نہتے عوام کو ہلاک کیا جارہا ہے، امریکا، اسرائیل کے ایران پر حملے کی سزا دنیا کے عوام بھگت رہے ہیں۔
شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ نے اپنے اڈے امریکا کو حملوں کیلئے دے کر زیادتی کی ہے، برطانیہ جنگ کا حصہ نہ بنے، اڈے واپس لے اور اسرائیل کو اسلحہ سپلائی بند کرے۔