• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول بلز میں کرپشن، سابق اے آئی جی لاجسٹک کو 10سال قید کی سزا

پیٹرول بلز میں کرپشن، سابق اے آئی جی لاجسٹک کو 10سال قید کی سزا

احتساب عدالت نے پولیس پیٹرول بلز کی مدمیں 5 کروڑ روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں ملزم سابق اے آئی جی لاجسٹک تنویر حسین طاہر کو 10سال قید کی سزا سنا دی۔

احتساب عدالت نے ملزم تنویر حسین پر ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے، جبکہ ریفرنس کے شریک ملزم فدا حسین شاہ کو بری کردیا۔

احتساب عدالت کے منتظم جج نے 2سال بعد کرپشن ریفرنس کا فیصلہ سنایا۔

اس حوالے سے نیب نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ملزمان نے قومی خزانے کو5کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا،رقم سی این جی اسٹیشن کے نام پر جاری کی گئی مگر پولیس کو پیٹرول نہ ملا۔

نیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیک حاصل کر کے رقم ہیڈ کانسٹیبل محمد رفیق کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دی گئی۔

تازہ ترین