• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب شاہ، آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اسماعیل ڈاہری کی ضمانت مسترد

نواب شاہ( بیورو رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق صوبائی مشیر اسماعیل کی درخواست ضمانت مسترد کردی اسماعیل ڈاہری کو پولیس اور رینجرز نے گذشتہ ماہ دولت پور سے بھاری اسلحہ سمیت گرفتار کیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی کورٹ میں سابق صوبائی مشیر اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اسماعیل ڈاہری جنہیں گذشتہ ماہ رینجرز اور پولیس کے بھاری نفری نے دولت پور میں ان کے بنگلے سے کلاشنکوف اور مارٹر گولوں سمیت گرفتار کیا تھا ان کی گذشتہ روز درخواست ضمانت پر وکلاء کے دلائل کے بعد عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنایا جس میں اسماعیل ڈاہری کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی ۔
تازہ ترین