گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں رات گئے نامعلوم افراد نے تعلیمی اداروں پر حملے کیے ہیں۔
نامعلوم ملزمان کی جانب سے تعلیمی اداروں میں توڑ پھوڑ کی گئی اور املاک کو آگ بھی لگا دی گئی۔
مقامی پولیس کے مطابق دیامر میں مجموعی طور پر 12تعلیمی اداروں کو ان تعلیم دشمن ملزمان کی جانب سے نشانہ بنایا گیا اور نقصان پہنچایا گیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تعلیم دشمن عناصر ننے دو تعلیمی اداروں میں بارودی مواد کے دھماکے بھی کیے ہیں، ان تمام تخریبی کارروائیوں کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے،جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
ادھر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے دیامر میں گرلز اسکولوں پرحملے کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کمشنر بلتستان سے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔