• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے چارلڑکیاں اورایک لڑکااغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے چارلڑکیوں اورایک لڑکے کواغوا کر لیا گیا۔ تھانہ پیرودھائی کو گلزار نے بتایا کہ اس کی بیٹی (ت) عمر 16 سال ٹیوشن کے لیے گئی جو واپس نہ آئی دوموبائل نمبروں سے میرے موبائل پر کال آئی اورمیری بیٹی سے بات کرائی گئی جو پریشان اور ڈری ہوئی رو رہی تھی ۔ یہ موبائل نمبرز محمد بلال اور کامران منیر کے ہیں جنہوں نے میری بیٹی کو اغواء کر لیا ہے ۔ تھانہ صادق آبادکو محمد فیاض نے بتایا کہ اس کی بیٹی (م) بی بی بعمر 18 سال لاپتہ ہے جسے حمزہ خان ، حسنین ملک اور ارسلان راج نے اغواء کر لیا ہے ۔ تھانہ ریس کورس کو فرزانہ بتول نے بتایا کہ اس کی بیٹی (ف) بعمر18سال کو راحیل مسیح،اندریاس مسیح اورہارون مسیح نے اغواء کرلیا ہے۔تھانہ ٹیکسلاکو محمدقاسم شاہ نے بتایا کہ میرا بیٹا محمد اسامہ بعمر18سال گھر میں موجودتھاکہ اسے فون نمبر سے کال آئی جسے سن کر میرا بیٹا اسامہ گھر سے باہر گیا جو واپس نہ آیا مجھے قوی شبہ ہے کہ طارق نے اسے اپنے دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ ملکر اغواء کرلیا ہے۔
تازہ ترین