• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرش خاتون کرکٹر ایلینا کا ہاکی ورلڈکپ میں سلور میڈل

ڈبلن ( جنگ نیوز ) سات سال قبل صرف 13 برس کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے آئرلینڈ کی الینا ٹائس نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔ وہ خواتین ہاکی ورلڈکپ کی رنرز اپ آئرش ٹیم کا بھی حصہ تھیں۔ اتوار کو آئرلینڈ کو ٹورنامنٹ کے فائنل میں نیدرلینڈ نے چھ گول سے شکست دی تھی۔ دفاعی پوزیشن پر کھیلنے والی ٹائس دنیا کی ان چند خواتین کرکٹرز میں شامل ہیں جنہیں بین الاقوامی سطح دو کھیلوں میں ملکی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ ان کے علاوہ آسٹریلین آل رائونڈر ایلیزی پیری( فٹبال)، نیوزی لینڈ کی کپتان سوزی بیٹس ( باسکٹ بال)، ہم وطن آل رائونڈر سوفی ڈیوائن ( ہاکی ) اس فہرست کا حصہ ہیں۔

تازہ ترین