• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارکان اسمبلی کی حلف برداری کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون میں ڈرون اڑانے پر پابندی

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) قومی اسمبلی کے نو منتخب ارکان کی حلف برداری کے موقع پر پیر کو وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، ریڈ زون میں غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ بند ہوگا، خصوصی سکواڈ تعینات ہونگے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ریڈ زون میں ڈرون اڑانے پر پابندی ہوگی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد حمزہ شفقات نے اس ضمن میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا ہے جو دو ماہ تک نافذالعمل رہے گا، کسی بھی ٹی وی چینل یا پرائیویٹ ڈرون کو ریڈ زون میں اڑتے دیکھا گیا تو گرا دیا جائے گا۔ ریڈ زون کی عمارتوں پر کائونٹر ٹیرارزم کے فورم کے سنائپرز تعینات ہونگے، شہر میں داخلے کے وقت تمام گاڑیوں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی اور تلاشی لینے سے بھی گریز نہیں کیا جائیگا۔

تازہ ترین