• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف علی خان پر حملہ: کرینہ کپور کو قصوروار ٹھہرانے پر ٹوئنکل کھنہ عوام پر برس پڑیں

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بھارتی سینئر اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے حال ہی میں اداکار سیف علی خان پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں ان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور خان کو مورد الزام ٹھہرانے والے افراد کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ٹائمز آف انڈیا‘ اور ’انسٹاگرام‘ پر پوسٹ کیے گئے ایک کالم میں سیف علی خان پر حملے کے نتیجے میں کرینہ کپور پر سخت تنقید کی گئی ہے۔

آرٹیکلز میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ کرینہ کپور سیف علی خان پر حملے کے دوران گھر پر موجود نہیں تھیں یا زیادہ مے نوشی کی صورت میں مدد کرنے کے قابل نہیں تھیں۔

ٹوئنکل نے ان مضحکہ خیز دعوؤں اور کرینہ کپور پر تنقید کرنے والے صارفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ بیویوں پر الزام لگانا بند کریں، بیویوں پر تنقید کرنا عوام کےلیے آسان تر ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے دیگر نامور جوڑوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جیسے ویرات کوہلی آؤٹ ہوتے ہیں تو انوشکا شرما کو اکثر بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ٹوئنکل کھنہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جیسے کسی ملک کا صدر غلط فیصلہ کرے تو اس پر بھی خاتونِ اول کو موردِ الزام ٹھہرایا جاتا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید