• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

امریکی اداکارہ کا ’یو ٹرن‘بیان سے مکر گئیں، پہلے تنقید پھر تعریف

ہالی و وڈ اداکارہ، گلوکارہ اور فیشن ڈیزائنر لندسے لوہن نے جنسی طور پر ہراساںکئے جانے کے خلاف جاری مہم‘می ٹو’ پر دئیے گئے اپنے متنازع بیان پر معافی مانگ لی ۔

رواں ماہ 4 اگست کو برطانوی نشریاتی ادارے ‘دی ٹائمز’ کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں لوہن نے نہ صرف ’می ٹو’ مہم کے خلاف متنازع بیان دیا بلکہ کسی بھی اداکارہ کا نام لیے بغیر جنسی ہراساں کیے جانے والی خواتین کو آواز اٹھانے پر کمزور قرار دیا تھا۔

’دی ٹائمز‘ کو دئیے گئے انٹرویو کے بعد لوہن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پراب انہوں نے معذرت کرلی ہے

32 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بھی ہالی ووڈ سے تعلق رکھتی ہیں لیکن انہیں آج تک جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے واقعے سے دوچار نہیں ہونا پڑا جن خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا انہیں چاہیے کہ وہ پولیس میں جاکر رپورٹ درج کروائیں۔

ان کے مطابق ’می ٹو‘ مہم کے ذریعے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین اپنے اس عمل کے ذریعے کمزور دکھائی دیتی ہیں جبکہ وہ درحقیقت بہادر ہیں۔

معروف امریکی ‘پیپلز میگزین’ کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے اپنے بیان پر ان تمام خواتین سے معافی مانگی جنہیں ان کے بیان سے تکلیف پہنچی ۔

انہوں نے کہا کہ وہ’می ٹو‘ مہم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اور انہیں احساس ہے کہ اس مہم کے ذریعے آواز اٹھانے والی خواتین بہادر ہیں۔

اداکارہ نےیہ بھی کہا کہ جنسی طور پر ہراساں ہونے والی خواتین ’می ٹو‘ مہم کے ذریعے اپنے ساتھ ہونے والے بھیانک تجربات شیئر کرکے ان خواتین کی آواز بن رہی ہیں جو ان معاملات پر بولنے کی طاقت نہیں رکھتیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین