• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کا ثانیہ ملہوترا کے لئے نیک خواہشات پر مبنی پیغام جاری

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈا داکار عامر خان نے ’’دنگل‘‘ کی اداکارہ ثانیہ ملہوترا کی نئی فلم ’’پٹاخہ‘‘ کے لئے اپنی نیک خواہشات پر مبنی ایک پیغام جاری کیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عامر خان نے ثانیہ ملہوترا کی فلم ’’پٹاخہ‘‘ کے لئے نیک خواہشات پر مبنی پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ فلم کا ٹریلر بہترین ہے اور میری خواہش ہے کہ ثانیہ کی ’’دنگل‘‘ کے بعد یہ پہلی فلم شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب ہو۔ فلم کی کہانی دو بہنوں کی لڑائی جھگڑے پر مبنی ہے۔ فلم28 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین