پاکستان کرکٹ ٹیم کے طویل قدوقامت رکھنے والے فاسٹ بولر محمد عرفان کا کہنا ہے کہ ٹی 20 کرکٹ میں زبردست بولنگ کے ذریعے عالمی ریکارڈ قائم کرنا میرے لیے واقعی بہت اعزازکی بات ہے ۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں انہوں نے کریبئن پریمئر لیگ اور اپنی ٹیم باربیڈوس ٹرائیڈینٹس کا شکریہ ادا کیا ۔
قومی فاسٹ بولر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ میں کچھ زیادہ نہیں کہہ سکتا لیکن کریبئن عوام خالص محبت کرنے والی عوام ہے۔
کریبئن پریمئر لیگ کے ایک میچ میں محمد عرفان کی جانب سے بہترین ایکونومیکل بولنگ اسپیل کرایاگیا تھا جس میں انہوں نے 4اوورز پھینکے ،جس میں سے 3اوورز میڈن گئے اور ایک رن کے عوض انہوں نے حریف ٹیم کےدونوں اوپنرز کرس گیل اور ایون لیوس کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
اپنے عالمی ریکارڈ اسپیل کے دوران انہوں نے لگاتار 23ڈاٹ بالز کرائیں لیکن ان 4 اوورز کے اسپیل کی آخری گیند پر حریف بیٹسمین نے ایک رن لے لیا تھا۔