• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ ، تعطیلات کے پہلے پانچ ہفتوں میں ریکارڈ کیسز کے فیصلے

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں تعطیلات کے پہلے پانچ ہفتوں میں ریکارڈ کیسز کے فیصلے کئے گئے ہیں۔الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کی اکیاون اپیلوں کی سماعت سے ہٹ کر سات ڈویژن بنچوں نے 146اورنو سنگل بنچوں نے353کیسز کے فیصلے سنائے جبکہ ڈویژن بنچوں میں 523اور سنگل بنچوں میں1675کیسز سماعت کیلئے فکس ہوئے تھے۔سنگل بنچوں میں353مقدمات نمٹائے گئے۔ جسٹس عبادالرحمٰن لودھی نے730 مقدمات سن کر151کے فیصلے کئے۔ان کے بعد جسٹس راجہ شاہد عباسی نے358مقدمات میں سے 112 ، جسٹس عبدالعزیز126میں سے25،جسٹس صداقت علی خان نے174میں سے23،جسٹس امیر بھٹی 105میں سے11،جسٹس مجاہد مستقیم79میں سے22،جسٹس شاہد مبین55مقدمات سنے نمٹایا کوئی نہیں،جسٹس قاسم جان29میں سے4،جسٹس مرزا وقاص رئوف نے19میں سے5کا فیصلہ کیا۔ڈویژن بنچوں میں146کیسز کے فیصلے ہوئے۔جسٹس عبادالرحمن لودھی کی سربراہی میں چار بنچ بنے جن میں ان کے ہمراہ جسٹس صداقت علی خان،جسٹس شاہد مبین،جسٹس مرزا وقاص رئوف تھے۔279کیسز سنے گے اور72کے فیصلے ہوئے۔جسٹس قاسم خان اور جسٹس مجاہد مستقیم کے ڈویژن بنچ نے45میں سے12جبکہ جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس عبادالرحمن لودھی پر مشتمل بنچ نے105مقدمان سن کر 52کے فیصلے کئے۔جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 94مقدمات کی سماعت کرکے20کے فیصلے کئے۔51الیکشن اپیلوں کی سماعت بھی جسٹس عبادالرحمن لودھی پر مشتمل ٹربیونل نے کی تھیں۔
تازہ ترین