• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف، مریم ،صفدر کی سزاؤں کیخلاف درخواستوں پر نیب کو آج دلائل دینے کی ہدایت

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزاوں کے خلاف درخواستوں پر نیب کو آج دلائل دینے کی ہدایت کر دی ، جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3رکنی فل بینچ نے اے کے ڈوگر سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل نے دلائل د یئے کہ 12 اکتوبر 1999 کو ملک میں مارشل لا ء لگایا گیا، آج کل نیب نے تہلکہ مچا رکھا ہے،نیب آرڈیننس بننے کے 120 دن بعد غیر مئوثر ہو گیا تھا اور نیب کا قانون آٹھارویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ہے، درخواست گزار وکیل عبداللہ خان ڈوگر نے دلائل دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ ملک کے 3بار وزیراعظم رہنے والے شخص کو اس قانون کے تحت سزا دی گئی جو کہ ختم ہو چکا ہے۔
تازہ ترین