• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہلا نے متنازع ٹوئٹ پر معافی مانگ لی

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے تنقید کا سبب بننے والے ٹوئٹ پر معافی مانگ لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہلا رضا نے ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں ان کہنا ہے کہ انہوں نے انتخابات کے دوران ایک سوشل میڈیا ٹیم تشکیل دی تھی جو ان کا ٹوئٹر اکائونٹ چلا رہی تھی۔ اس دوران ٹیم کے ہی ایک ممبر نے ان کےٹوئٹر ہینڈل سے کچھ غیرمناسب ٹوئٹ کیےجو کہ لوگوں میں انتشار کا باعث بنے۔


شہلا رضا نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ انہوں نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم ختم کردی ہے اور اب وہ اپنا ٹوئٹر اکائونٹ خود چلائیں گی جبکہ وہ کابینہ اجلاس میں مصروفیت کے باعث ان باتوں سے بے خبر رہیں۔ آخر میں انہوں نے لکھا کی ان کی معافی قبول کی جائے۔

سابق ڈپٹی اسپیکر شہلا رضانےاپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر ایک اور پوسٹ جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ان کے نام سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر تین جعلی اکائونٹس بنائے گئے ہیں جس کی وہ کئی مرتبہ شکایت بھی درج کرا چکی ہیں۔


انہوں نے مزید لکھا کہ فیس بک پر ان کے نام سے بنائے گئے جعلی اکائونٹس سے بھی نفرت انگیز اور بیہودہ باتیں لکھی جارہی ہیں، اس کے علاوہ شہلا رضا کے پیروکاروں سے وہ تحائف کی درخواست بھی کر رہے ہیں۔


شہلا رضا نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر ایک تصویر بھی جاری کی ہے جس میں انہوں نے اپنے نام سے فیس بک پر بنائے گئے تمام جعلی اکائونٹس کی نشاندہی کی ہےاور جعلی اکائونٹس بنانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی درخواست کی ہے۔

تازہ ترین