• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم "دی گرِنچ"کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔

ڈائریکٹرپیٹر کینڈی لینڈ اورییروکینی کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی غصیلے اور شرارتی سبز رنگ کے معروف کارٹون کردار گرنچ کے گِرد گھوم رہی ہے جو اب بڑے پردے پر بھی جلوۂ گر ہو رہا ہے ۔

اس کامیڈی ڈرامہ فلم میں گرنچ نامی ایک خوشخال گاؤں میں تباہی مچانے کی منصوبہ بندی کرتا ہے اور کرسمس کی خوشیوں کو پریشانی میں تبدیل کرنا چاہتا ہے تاہم گاؤں کے رہائشی گرنچ کی منصوبہ بندی بھانپ جاتے ہیں اور اس کی پلاننگ کر ناکام کرنے کیلئے یکجان ہو جاتے ہیں۔

کرس میلیڈانڈی اور جینیٹ ہیلے کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس کامیڈی فلم کیلئے گرنچ کے اینیمیٹیڈ کردارکے ڈائیلاگ نامور ہالی وڈ اداکاربینیڈکٹ کمبربیچ کی آوازمیں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔الیومینیشن انٹرٹینمنٹ کے تحت تیار ہونیوالی تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم رواں سال 9نومبر کو یونیورسل پکچرز کے بینر تلے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

تازہ ترین