برطانیہ: پاکستان ہائی کمیشن کا قونصلر خدمات کے فروغ کیلئے ویزا سروس معاہدہ
پاکستان ہائی کمیشن لندن نے جیریز ویزا سروس لمیٹڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیئے، جس کے تحت جیریز کو برطانیہ بھر میں قونصلر خدمات کی فراہمی کے لیے فسیلیٹیشن سینٹرز کے قیام کا واحد مجاز پارٹنر مقرر کیا گیا ہے۔