کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مرکزی انجمن تاجران و دکانداران بلوچستان کے پریس ریلیز کے مطابق تنظیم کے وفد نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے ملاقات کی وفد میں امر الدین آغا عبدالحمید بنگلزئی اور دیگر شامل تھے وفد نے انہیں بتایا کہ سڑکوں کو چوڑا کرنے سے قبل متاثرین کو واجبات ادا کئے جائیں تا کہ ان کی پریشانی ختم ہو سکے اس کے علاوہ پٹرول پمپ پلازہ مالکان دکانداروں اور خالی اراضی کی مختلف کیٹگریز بنا کر متاثرین کو رقم کی ادائیگی کی جائیگی جس پر ڈی سی نے کہا کہ متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کی جائیگی اور معاوضہ ادا کئے بغیر کوئی بھی جگہ گرائی نہیں جائیگی انہو ں نے کہا کہ تاجر برادری کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے جس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔