• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کینٹ بورڈ کا اجلاس، بلڈنگ بائی لاز کی منظوری دیدی گئی

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کینٹ بورڈ نے کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کی بہتری کیلئے الیکٹرو میڈیکل آلات کیلئے انجینئر کی تعیناتی کا فیصلہ کرتے ہوئے بڑی تعداد میں رہائشی و کمرشل نقشوں اور بلڈنگ بائی لاز کی منظوری دیدی ۔پیر کے روز کنٹو نمنٹ بورڈ راولپنڈی کا ماہانہ اجلاس صدر کنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈیئر شہزا د تنو یر کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں کنٹو نمنٹ ایگز یکٹیو آفیسرسبطین رضا اور وا ئس پریذ یڈنٹ کنٹو نمنٹ بو رڈ ملک منیر احمد، نا مز د /منتخب ممبران ملک سا جد محمو د ، ملک محمد عثما ن ، رشید احمد خا ن،راجہ جہا نداد خا ن ، حا جی ظفر اقبا ل، ملک منصو ر ، حا فظ حسین احمد ،شا ہد مغل اور اقلیتی ممبر یو سف گِل بھی شر یک تھے۔تر جمان کینٹ بورڈ قیصر محمود کے مطا بق اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈ کے ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے علاج پر اٹھنے والے اخراجات کنٹو نمنٹ جنرل ہسپتال کی بہتری کیلئے الیکٹرو میڈیکل آلات کیلئے الیکٹرو میڈ یکل انجینئر کی تعیناتی کا فیصلہ کرنے کے ساتھ ساتھ بلڈنگ بائی لاز کی منظوری کی بھی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں عا رضی ملا زمین ڈاکٹر ز /ٹیچر ز کی جا ری مد ت ملازمت میں تو سیع،رہا ئشی اور کمر شل نقشوں،آگ بجھانے وا لی آئس بال خریدنے ،مختلف ترقیاتی کاموں، کینٹ کے علاقوں کی صفائی کیلئے 5 کمپیکٹرز کے ٹھیکوں کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں اولڈ گرانٹ اور لیز کے کیسز، مختلف شاہراوں پر ڈیجیٹل سکرین کی تنصیب کیلئے نیلا می میں وصو ل ہو نے وا لی بو لیو ں کی منظو ری کے ساتھ ساتھ الیکٹرو میڈیکل آلا ت کی خریداری کے سلسلے میں کمیٹی کے بنائے جانے،مال پلازہ کی ہورڈنگ سائٹ نیلامی کی بو لی کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں راولپنڈی کینٹ میں پا نی کی کمی کو پو را کر نے کیلئے سفا رشا ت بھی تیار کی گئیں۔
تازہ ترین