• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ سپر فور کا شیڈول جاری،پاک بھارت ٹاکرا اتوار کو

متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کا جادو سرچڑھ کر بول رہا ہے ، ایونٹ کے اگلے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر اتوار ( 23) ستمبر کو دبئی ایک بار پھر مدمقابل ہوں گی ۔

ایونٹ میں پہلی بار ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا برج الٹ گیا ،5 بار کی چیمپئن سری لنکا چھوٹی ٹیموں افغانستان اور بنگلادیش سے شکست کے بعد اپنا بوریا بستر سمیٹ کر گھر لوٹ گئی ہے۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کےلئے پاکستان ، بھارت ، افغانستان اور بنگلادیش نے کوالیفائی کرلیا ہے ،اس مرحلے میں تمام ٹیمیں ایک دوسرے سے میچز کھیلیں گی ،اس طرح ہر ٹیم تین میچز کھیلے گی ۔

ایونٹ کے اس مرحلے میں ایک دن میں میچز کھیلے جائیں گے ،جس کا آغاز 21ستمبر بروز جمعہ سے دبئی میں ہوگا ،جہاں پاکستان اور افغانستان ابوظہبی میں جبکہ بھارت اور بنگلادیش دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے ،22ستمبر ریسٹ ڈے ہے۔

سپرفور مرحلے میں پاکستان اور بھارت میں ایک بار پھر ٹاکرا ہوگا ،23ستمبر کو ہونے والا میچ دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ اس روز دوسرا میچ بنگلادیش اور افغانستان کے درمیان ابوظہبی میں ہوگا اس طرح 24 ستمبر کو بھی تمام ٹیموں کو آرام دیا گیا ہے۔

25ستمبر کو سپر فور میں ایک میچ کھیلا جائے گا جب دبئی میں بھارت ،افغانستان کی ٹیمیں نبرد آزماہوں گی۔

26ستمبر کو اس مرحلے کا آخری میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ابو ظہبی میں کھیلا جائے گاتاہم 28ستمبر کو ٹورنامنٹ کی ٹاپ 2 ٹیمیں فائنل میں ٹکرائیں گی۔

تازہ ترین