• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بورڈ سکھر ،انٹر کامرس، آرٹس اور ہوم اکنامکس کے نتائج کا اعلان

سکھر (بیورو رپورٹ) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر نے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں کامرس، آرٹس اور ہوم اکنامکس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا۔ سکھر تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر امتحانات عبدالسمیع سومرو کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کامرس گروپ کے امتحانات میں کل 427طلبہ نے حصہ لیا جن میں سے 351 کامیاب اور 71 طالب علم فیل قرار پائے جبکہ ایک طالب علم نے اے ون گریڈ حاصل کیا۔ ۔اسی طرح 46طالب علم اے گریڈ،111 بی،109سی اور84 ڈی میں پاس ہوئے جبکہ 3طالب علموں کا نتیجہ روک لیا گیا ،مجموعی طور پر کامیاب طالب علموں کی شرح 82.59فیصد رہی۔ آرٹس گروپ کے امتحانات میں کل 4661طلبہ نے حصہ لیا جن میں سے 3477 کامیاب اور 1115 طالب علم فیل قرار پائے، کوئی بھی طالبعلم اے ون اور اے گریڈ حاصل نہیں کرسکا۔ 436 نے بی گریڈ، 2002نے سی گریڈ، 1026 نے ڈی گریڈ، 13 نے ای گریڈ حاصل کیا، جبکہ 60طالب علموں کا نتیجہ روک لیا گیا ،مجموعی طور پر کامیاب طالب علموں کی شرح 74.74فیصد رہی۔ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں کل 27طالبات نے حصہ لیا جن میں سے 22کامیاب اور 5 طالبات فیل قرار پائی۔ ایک طالبہ نے اے ون گریڈ، چار نے اے گریڈ، 16 نے بی گریڈ، ایک نے ڈی گریڈ حاصل کیا، مجموعی طور پر کامیاب طالب علموں کی شرح 81.48فیصد رہی۔

تازہ ترین