• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی کےبورڈ آف گورنرز کی چیئرمین شپ سے فارغ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے غیر فعال ہونے پرلئے گئے از خود نو ٹس کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے بورڈ آف گورنرز کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا حکم جاری کرتے ہوئے حکومت پنجاب کوتین روز کے اندر نئے چیئرمین کی تعیناتی کاحکم دیا ہے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجا زالاحسن پر مشتمل بنچ نے بدھ کے روز از خود نوٹس کیس کی سماعت کی تو عدالت کے نوٹس پر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب اور صوبائی سیکرٹری صحت پیش ہوئے ،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یک مفرور اشتہاری اب تک کیوں بورڈ کا چیئرمین لگا رکھا ہے، پورا بورڈ غیر فعال ہو چکا ہے، نئے داخلوں کی پالیسی بنانی ہے سارا کام اسحاق ڈار کی وجہ سے روکا ہوا ہے، سیکرٹری صحت نے کہا کہ ہم نے چیئرمین کو تین خطوط لکھے ہیں ،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ڈار صاحب ہمارے کہنے پر نہیں آ رہے ہیں تو آپکے خط پر کیسے آئیں گے، آپ ایک اشتہاری کے رومانس سے کیوں نہیں نکل رہے، اشتہاری کی وجہ سے یونیورسٹی کے معاملات برباد کریں گے؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنر ل نے کہا کہ چیئرمین کی عدم موجودگی میں 5 ممبران بھی میٹنگ کر سکتے ہیں، جس پر فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ جب چیئرمین ہی نہیں تو بورڈ ممبران کیا فیصلہ کریں گے۔
تازہ ترین