محبو ب عا لم خان، کنری
گزشتہ چند ماہ سےکنری سمیت ضلع عمرکو ٹ میںامن و امان کی صورت حال انتہائی ابتر ہے۔جرا ئم پیشہ عنا صر کے لئے عمر کو ٹ کاضلع موٹر سا ئیکل لفٹرزراہ زنوں اور، اسٹریٹ کریمنلز اور ڈکیتوں کے لئے جنت بنا ہو ا ہے ۔ کہیں بھی قانون کی عمل داری نظر نہیں آتی ۔جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر، دن دیہا ڑے علاقے میں مو ٹر سا ئیکل چھیننے و چوری کر نے اور سر عام شہریوںسے لو ٹ مار کرتے ہیں ۔پولیس اور قا نون نا فذ کر نے والے ادارےجرائم پیشہ افراد کے منظم گروہوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے قا صر نظر آ رہے ہیںجب کہ پولیس اس تمام صورت حال میںخاموش تماشا ئی کا کردار ادا کر رہی ہے ہیں۔ اس بات کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ تحصیل کنری میں مو ٹر سا ئیکل چوری کر نے والوں کامنظم گروہ ایک بار پھر سر گرم ہو گیا ہے اور ایک دن میں کنری کے دو شہری اپنی قیمتی مو ٹر سا ئیکلوں سے محروم ہو گئے ہیں ۔
موٹر سائیکل چوری کا افسوس ناک واقعہ پولیس کی عین ناک کے نیچے پیش آیااور پولیس اہل کار خاموش تماشائی بنے کھڑے رہے۔کنری شہرکے وسط میں امریکن چوک پرقائم 15 مددگار چوکی کے سامنے سے نامعلوم چور پارس فلور مل کے ما لک پر شو تم کی پارکنگ ایریا میںکھڑی ہو ئی مو ٹر سا ئیکل چوری کرکے فرار ہو گئےجس کا علم چو کی پرڈیوٹی پر موجودپولیس اہل کاروں کو نہ ہو سکا ۔ دوسری واردات میں کنری کے محلے آصف نگر میں نا معلوم چور مر غی کا گوشت فروخت کرنے والے اکبر علی کی اس کے گھر کے با ہر کھڑی ہو ئی ہنڈاسی ڈی 70مو ٹر سا ئیکل چوری کر کے لےگئے۔عیدالاضحی سے قبل بھی کنری کے محلے منشی گو ٹھ میں ڈیفنس اسکول کے قریب سے نا معلوم چور جام خان گشکوری کی گھر سے با ہر کھڑی سی ڈی 70موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہو گئے تھے جبکہ گڑ منڈی کے علا قے سے محمد وسیم عرف بمبو کے گھر کےباہر کھڑی ہو ئی مو ٹر سا ئیکل بھی چوری ہو گئی تھی۔ علاوہ ازیں عید الاضحی سے صرف ایک دن قبل نبی سر تھر سے کنری آتے ہوئے نجی موبائل کمپنی کی فرنچائز آفس کنری کے سیلز مین سید عمران علی شاہ سےچیلھ بند روڈ پر تین نامعلوم مسلح افراد 75ہزار روپے نقدرقم ،پانچ ہزار روپے کے اسکریچ کارڈ،دو مو بائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے ۔جس کا مقدمہ نبی سر روڈ تھا نے میں فر نچا ئزآفس کے سیلز مین کی مدعیت میں درج کرایا گیا تھامگر دس روزگزر نے کے باوجود بھی اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور پولیس واقعے کے ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ۔موبائل کمپنی کا سیلز مین سید عمران علی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ تھانے کے مسلسل چکر کاٹ کر پریشان ہو گیا ہے لیکن اس کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے بلکہ پولیس ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔
کنری پولیس بھی کسی بھی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر نے میں ناکام ہے اور ایسی تمام وارداتوں میں مسلسل خا مو ش تما شا ئی کا کردار ادا کر رہی ہے اور تا حال کو ئی بھی مو ٹر سائیکل برآمد نہیں کر سکی ہے۔ موٹر سائیکل لفٹرز کے گروہ کی بیخ کنی میں ناکامی اور موٹر سائیکل چوری کی دلیرانہ وارداتیںضلعی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔
شہریو ں نے وزیر اعلی ، آئی جی سندھ ، ڈی آ ئی جی میر پور خاص سمیت دیگر اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معا ملے کا نو ٹس لیں،اور کنری شہر سمیت ضلع عمر کو ٹ میں جاری بد امنی اور مو ٹر سا ئیکل چوری کی وارداتوں پر فوری قا بو پایا جا ئے بصورت دیگر وہ شہر میں شٹر بند ہڑتال کر کے احتجاج کر نے پر مجبور ہو ں گے۔