• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’وہ دن گئے جب خلیل خان فاختہ اڑایا کرتے تھے‘

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے خطے میں امن کے لیے مذاکرات کا آپشن چنا تھا ، بھارت اسے کمزوری نہ سمجھے ، مودی صاحب سمجھ لیں کہ وہ دن گئے جب خلیل خاں فاختہ اڑایا کرتے تھے ۔ مودی صاحب کے دلدار ان کی ترقی کے لیے سیڑھی فراہم کرتے تھے۔

فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب جو ہمارا وزیراعظم ہے وہ بھارت کے ایجنٹ ، یا کاروبار سے تعلق رکھنے والا نہيںبلکہ آج وہ شخص وزیراعظم ہے وہ پاک فوج کے ساتھ ایک کتاب ، ایک صفحے اور ایک سطر پر ہے ۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ بھارت اپنی غربت دور کرے ، 80 کروڑ آبادی کے پاس ٹوائلٹ کی سہولت نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جنگ تباہی و بربادی کے علاوہ کچھ نہیں ہوتی ، اگر بھارت نے جارحیت دکھانے کی کوشش کی تو ایسا جواب ملے گا جو تاریخ میں لکھا جائے گا۔

تازہ ترین