گھر کے باہر مین گیٹ کے دائیں بائیں بنے خوبصورت گرین پورشن، چھوٹے گارڈن یا دلکش ڈیزائن والے پیسیج بہت اہم ہوتے ہیں۔ کچھ نہ بھی کیا جائے، صرف گھاس اُگاکر لی اس کی عمدہ تراش خراش کرلی جائے تب بھی یہ گھر کو ایک قدرتی اور خوبصورت انداز دیتے ہیں۔ تاہم آپ خود بھی انہیں ڈیزائن کرسکتے ہیں اور بڑے بڑے گملے رکھنے کے علاوہ وہاں پھول اور پودے بھی اُگا سکتےہیں۔ اگر آپ گھر تعمیر کررہے ہیں تو اس حصے کی پلاننگ عمدگی سے کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ پہلے سے تعمیر شدہ اپنے گھر کا بیرونی حصہ دلکش بناناچاہتے ہیں تواس کیلئے کچھ اقدامات کرنے پڑیں گے۔
کیاری بنانا
آپ کے گھر کے مرکزی گیٹ کے ساتھ دائیں یا بائیں اگر تین فٹ جگہ بھی ہو تو اس میں کیاری بنائی جاسکتی ہے اور بچ جانے والے حصے پر گھاس اگائی جا سکتی ہے۔ اگر جگہ کم ہوتو کیاری کو کناروں پر بنایا جاسکتاہے، اس میں مٹی وافر مقدار میں ہونی چاہئے اور اسے پانی دینے کا بھی معقول انتظام ہونا چاہئے۔ کوشش کریں کہ ایسے پودوں کا انتخاب کریں، جو صدا بہار ہوں تاکہ یہ ساراسال کِھلے رہیں اور خوبصورتی بڑھاتے رہیں۔
بیٹھنےکا انتظام
اگر آپ کے بیرونی باغیچے میں کافی جگہ ہے تو دوگھڑی سکون سے گزارنےکیلئے اس میں بیٹھنے کا نتظام کیا جاسکتاہے ۔ سیٹنگ ارینجمنٹ عارضی بھی ہوسکتی ہے اورمستقل بھی ۔عارضی طور پر آ پ پلاسٹک یا بینت کی کرسیاں ڈال کر آرام کرسکتے ہیں یا پھر مستقل طور پر سیمنٹ کی بینچ لگواسکتے ہیں۔ ان بینچوں کے بھی کئی عمدہ ڈیزائن آپ اپنے باغیچے کی مناسبت سےبنوا سکتے ہیں۔مارکیٹ میں پری کاسٹ کنکریٹ کے بینچ بھی دستیاب ہیں، جو آپ اپنے گھر کے افرادکی تعدا د کے حساب سے لگا سکتے ہیں۔
حفاظتی دیوار یا گرِل
جتنے پورشن پر آپ کا بیرونی باغیچہ ہے، اس کا حفاظتی دیواریا گرل سے احاطہ کرنا ضروری ہے تاکہ کیاری سڑک کی طرف نہ پھیل جائے اور دوسروں کی آمد و فت میں رکاوٹ نہ بنے۔ اگر اسے کھلا چھوڑدیں گے تو بھیڑ بکریاں آپ کے پودے اور گھا س پھوس سب کھا جائیں ۔ لوہے کی دیوار کی صورت میں نیچے6 انچ اونچی کنکریٹ کی کناری بنا کر گرِل کو اس میں دھنسا دیا جائے ۔ اس سلسلے میں اگر آپ کو رہنمائی چاہیے ہو تو گرِل اور اینٹوں والی دیوار کے بے شمار خوبصورت ڈیزائن انٹرنیٹ پر دستیاب ہیں ، جن سے استفادہ کیا جاسکتاہے۔
سینٹرل پوائنٹ
عام طور پرگھاس کیلئے ’’ا مریکن گراس‘‘ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے،جبکہ امریکن گراس ضروری نہیںکہ مقامی آب و ہوا اورمٹی میں نشوونما پائے ، یہ بھی ضروری نہیں کہ مہنگی گھاس ہی کارآمد ہو۔ گھاس کی دوخوبیاں ہونی چاہئیں،اول وہ دیکھنے میں خوبصورت اور جلدی بڑھنے والی ہو، دوم وہ سارا سال سبز رہے ۔ گھا س کیلئے مارکیٹ میں بیج کے ساتھ ساتھ نرسریوں میں تیار شدہ مٹی بھی دستیاب ہوتی ہے۔ گھاس کی کٹائی کیلئے مشین کا بندوبست ہونا بھی ضروری ہے ، بصورت دیگر مالی سے بھی یہ کام کروایا جاسکتا ہے۔
روشنی کا انتظام
دن میںتو شاید آپ کو چھٹی کے دن ہی موقع ملےکہ آپ اپنے بیرونی باغیچے میں بیٹھ سکیں ، تاہم روزانہ رات کو یہ موقع مل سکتاہے کہ آپ کچھ وقت یہاں گزار لیں، اسی لئے روشنی کاانتظام بہت ضروری ہے۔ اگر آپ اس حصے میں روشنیاں لٹکار ہے ہیں تو ان کو کور بھی کیا جائے تاکہ یہ بارش وغیرہ سے محفوظ رہیں ۔ گارڈن لائٹس مارکیٹ میں بھی دستیاب ہیں ،جن کو بآسانی فٹ کیا جاسکتاہے۔
باغیچے کا داخلی راستہ
باغیچے کی دیوار یا گرِ ل چھوٹی ہوتی ہے اسی لئے اس کا دروزاہ بھی چھوٹا ہوتاہے۔ اسے درمیان میں یا دیوار کے ساتھ لگا سکتے ہیں۔ اس کا رنگ بائونڈری وال سے الگ ہو تو اچھا ہے تاکہ یہ نمایاں نظر آئے۔ گیٹ کی چوڑائی عموماََ آڑھائی فٹ اور لمبائی 3 فٹ کافی رہتی ہے۔ گیٹ ، لوہے ، لکڑی ، یا ٹین کی چاد ر کا بھی بنایا جاسکتاہے۔
کارآمد مشورے