• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام: حلب میں خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

شمالی شام کے شہر حلب میں آج ایک خود کش حملہ آور نے اپنے جسم پر موجود دھماکا خیز بیلٹ کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گیا۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے شام کے سرکاری میڈیا ادارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے میں خودکش بمبار کے علاوہ کوئی اور ہلاک نہیں ہوا۔ 

ایک سیکیورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ یہ دھماکا حلب شہر کے علاقے المیسار میں ایک بیکری کے نزدیک کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید