• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان تجارت و صنعت ملتان کے نومنتخب صدر میاں سرفراز کے دور میں صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا،شیخ احسن رشید

ملتان(پ ر) صنعتکار، انٹرنیشنل ملٹی گروپ آف کمپنیز کے وائس چیئرمین اور شمع بناسپتی وکوکنگ آئل بنانے والے ادارے حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز کے چیف ایگزیکٹو شیخ احسن رشید نے ایوان تجارت و صنعت ملتان کے نومنتخب صدر میاں محمد سرفراز کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے انتخاب کو نیک شگون قرار دیا۔ شیخ احسن رشید نے کہا کہ متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے میاں محمد سرفراز مثبت اور تعمیری سوچ رکھنے والے صنعتکار ہیں ۔ ان کے دور میں ایوان کا وقار بلند اور صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔ اپنی خداداد صلاحیتوں کے بل بوتے پر کاروباری طبقات کو درپیش مسائل سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
تازہ ترین