• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی منظر نامہ،بعض این جی اوزدوسرے ممالک کیلئے باقاعدہ جاسوسی کرتی ہیں

اسلام آباد( طاہر خلیل) اہم خبر ہے کہ قومی سلامتی کے منافی سرگرمیوں میں ملوث 29غیرملکی این جی اوز پر پابندی لگا دی گئی ہے اور انہیں کام کرنے سے روک دیاگیا ہے۔ حکام نے ان بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کے دفاتر سیل کردئیے ہیں۔ ان بین الاقوامی تنظیموں کو پاکستان میں جاری اپنے منصوبے بند کرنے کے بارے میں حکومت کی طرف سے وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں بتایاگیا 2015میں حکومت نے ’’ سیودی چلڈرن‘‘ کےملک میں دفاتر سیل کردئیے تھے ۔تاہم بعد میں یہ پابندی ختم کردی گئی تھی۔ ایسی این جی اوز نے ملائیشیا، انڈ و نیشیا، پاکستان، افغانستان، سوڈان، بنگلہ دیش کو اپنا خصوصی ہدف بنارکھا ہے ان میں سے بعض این جی اوز دوسرے ملکوں کے لئے باقاعدہ جاسوسی کا کام بھی کررہی ہیں وزارت داخلہ کے ذرائع بتاتے ہیں کہ جن 29 غیرملکی این جی اوز کے پاکستان میں آپریشنز بند کئے گئے ان میں ایسی تنظیمیں بھی ہیں جو گلگت بلتستان اور بلوچستان کے انتہائی حساس علاقوں میں کام کررہی تھیں اور خفیہ اداروں نے ان کی سرگرمیوں کو انتہائی مشکوک قرار دیا تھا۔

تازہ ترین