• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی ، غبارہ فروش کا گیس سلنڈرپھٹنے سے خاتون اور بچہ جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی چکرا گوٹھ میں گھر کے باہرکھڑی غبارے فروش کی گاڑی میں رکھا ہوا گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا،جس کے نتیجے میں خاتون اور پڑوسی بچہ جاں بحق اور متوفیہ کا شوہر اور اس کا شیر خوار بچہ زخمی ہو گئے، جبکہ دھماکے کے نتیجے میں قریب ہی کھڑا ہوا گدھا بھی ہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق زمان ٹاون تھانے کی حدود کورنگی چکرا گوٹھ نورانی مسجد کےنزدیک گھرکے باہر غبارے فروش کی گاڑی کھڑی تھی جس پر غباروںکا گیس سلنڈر اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا،دھماکے کی آواز علاقے میں دور دور تک سنی گئی اور علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،دھماکےکی اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ ،رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ہلاک وزخمیو ں کو جناح اسپتال منتقل کیا ۔
تازہ ترین