تاریخ یہ کہتی ہے کہ باتھ ٹب کا استعمال 1828ء میں انگلینڈ میں شروع ہو ا، جس میںنیم گرم پانی کے اندر لیٹ کر لوگ آرام کرتے تھے اورپھر غسل فرمالیتے تھے۔ اب باتھ ٹب پور ی دنیا میں استعمال کیے جاتے ہیں اور کئی گھرانو ں میں منی اسپا کی ذمہ داری بھی نبھاتے ہیں۔ مغرب کو باتھ ٹب اس قدر پسند ہے کہ انہوں نے اس کیلئے 7اکتوبر کوباتھ ٹب ڈے کا نام دے ڈالا۔
آپ بھی چاہیں تو اس دن کی مناسبت سے اپنے باتھ ٹب کی مرمت کروائیں یا نیا باتھ ٹب لگوائیں، یہ آپ پر منحصر ہے۔ فی الحال ہم آپ کو باتھ ٹب اور اس کی اسکرین کے نئے ڈیزائن بتا سکتے ہیں کہ اگر آپ کا ارادہ باتھ ٹب لگوانے کا ہوتو یہ مضمون آپ کے کام آسکے۔
باتھ ٹب اسکرین
جدید طرز کے باتھ روم میں باتھ ٹب کے ساتھ اسکرین بھی لگتی ہے تاکہ آپ سکون سے نہانے کے مزے لے سکیں۔ باتھ ٹب اسکرین مختلف ڈیزائن میں حاصل کی جاسکتی ہے، اسکرین ایک طرفہ آئینے والی بھی ہو سکتی ہے اور کوئی وال پیپر یا تھری ڈی شاہکار بھی۔ عمو ماً باتھ روم کےساتھ ریلنگ والی باتھ شیٹ بھی لٹکی ہوتی ہے، جسے کھینچ کر باتھ ٹب کو کور کرلیا جاتاہے۔
گرے اور برائون کا امتزاج
ہوسکتا ہے کہ آپ کو لگے کہ سرمئی اور ہلکا بھورا رنگ ایک دوسرے کے ساتھ نہیں جچیں گے مگر یہ ایک سادہ باتھ روم تخلیق کرنے کے لیے حیرت انگیز طور پر ساتھ مل جاتے ہیں۔ باتھ ا سکرین جدید ٹائلوں اور شاور کے ساتھ امتزاج کرتی ہوتو باتھ روم دلکش دکھائی دے گا۔تاہم آپ شفاف باتھ اسکرین بھی لگا سکتے ہیں ، جس سے ٹائلز اور شاور کے ڈیزائن پوشیدہ نہیں رہیں گے۔
بغیر باتھ اسکرین کے
بہت سے باتھ ٹب ایسے بنے ہوتے ہیں، جس کیلئے باتھ ا سکرین کی ضرورت نہیں ہوتی۔ آپ پتھروں سے بھی فرش بنا سکتے ہیں، جس سے آپ کو چشمے کا سا احساس ملے گا اور اور باہر کی طرف کھلتی کھڑکیاں ایک پرسکون ماحول بناسکتی ہیں۔ غسل خانے میں کرسیاں رکھنا روایتی نہیں مگر یہ بچوں کو نہلانے کے لیے بہترین طریقہ ہوسکتاہے ۔
سادہ بیچ اسٹائل
جدید باتھ رومز کے لیے شفاف باتھ ا سکرین آج کل اِن ہے۔ اس کا معیار ، پائیداری اور سادہ ڈیزائن اسے ایک پرکشش انتخاب بنا دیتا ہے، خاص طور سے ایک سفید باتھ روم کے لیے جس کی چھت رنگین ہو۔ نیلی چھت کے ساتھ سادہ سفید دیواریں سمندری احساس پیدا کرسکتی ہیں اور اِسی قسم کا سامان جیسا کہ نیلے یا سبز تولیے یا دیوار پر لگا ایک تجریدی آرٹ کا نمونہ (جس سے آپ کو بہترین پس منظر مل سکتا ہے)۔ رنگ برنگی سجاوٹ اور جدید شاور کے ساتھ ایک شفاف باتھ ا سکرین کا ہونا کافی عام ہے۔
دو طرفہ باتھ ا سکرین
اگرآپ کا باتھ ٹب دیوار کے ساتھ نہیں ہے اور باتھ روم کے درمیان میں ہے تو باتھ اسکرینز کئی طریقوں سے استعمال کی جا سکتی ہیں۔ ہر کوئی ایک روایتی باتھ ا سکرین یا شاور کا پردہ پسند نہیں کرتا۔ تو پرانی دیواروں کے ساتھ ایک شفاف باتھ اسکرین لگا دینا ایک اچھا متبادل ہو سکتا ہے جیسے کہ باتھ روم کا جامنی رنگ جدید ہونے کے باوجود زیادہ شوخ نہیں لگتا اور باتھ روم کو اچھا لُک دے سکتاہے ۔
کریم اور دودھیا
ایک مکمل سفید باتھ روم کو خوبصورت بنانا مشکل ہوسکتاہے مگر یہ کام درست مٹیریل اور ہنر کی مدد سے بآسانی سرانجام دیا جا سکتا ہے۔ الماری کے شیشے کے دروازوں کے ساتھ سفید ٹائلیں اور بڑے سے شیشے کا خوبصورت فریم باتھ روم کو صاف شفاف احساس فراہم کرسکتا ہے۔ باتھ روم کے اوپر دیوار میں بنا شیلف کم جگہ کو استعمال میں لاتا ہے اور باتھ روم میں سامان رکھنے کے لیے جگہ مہیا کرسکتا ہے۔
کونے میں موجود باتھ ٹب
ماربل کے اعلیٰ معیار اور دیر پا ہونے کی وجہ سےاکثر باتھ روم پر آسائش اور منظم رکھنے میں آسَان ہوتے ہیں۔ کونے میں بنے ہوئے باتھ ٹب تکونے یا مثلث شکل کے ہوسکتے ہیں اور اس سے اچھی خاصی جگہ بچ سکتی ہے ۔ یہاںشفاف باتھ اسکرین بھی لگائی جاسکتی ہے اورباتھ روم کےاندر لگے شیلف سے میچ کرتی ہوئی بھی ، اس سے آپ کاباتھ روم جچ سکتاہے ۔