• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں ہر شخص اپنے نصب العین کے حصول کے لیے تگ ودو کرتا ہے۔ میری زندگی کا بھی ایک نصب العین ہے، جسے پورا کرنے کی خاطر میں نے کیڈٹ کالج، قلعہ سیف اللہ میں داخلہ لیا، جہاں پڑھنا اور رہنا آسان کام نہیں۔ یہاں کے سخت نظم و ضبط کے ماحول میں تعلیم حاصل کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ کالج میں داخلے کے بعد شروع میں، مَیں بھی بہت ڈرا، سہما اور خوف زدہ تھا، ایسے میں، مَیںسر عصمت اللہ سے متعارف ہوا، تو ان کی شخصیت نے مجھے بے حد متاثر کیا، جو ہمیں کمپیوٹر کے علاوہ دیگر مضامین بھی پڑھاتے ہیں۔ انتہائی نرم دل کے مالک ہیں، ان کی شفقت اور محبت کااندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے ہوتے ہوئے ہمیں والدین کی کمی بھی محسوس نہیں ہوتی۔ انہوں نے کمپیوٹر لیب کو انتہائی مہارت سے سجا رکھا ہے۔ اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ ان کا سایہ ہم سب پر قائم رہے۔

عبدالناصرجعفر موسیٰ خیل، ( بلوچستان)

تازہ ترین
تازہ ترین