• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشا بم اور اس کے بیٹوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

لاہور( این این آئی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے منشا بم اور اس کے بیٹوں کے شناختی کارڈ نمبر نادرا سے بلاک کرانے کا حکم دیتے ہوئے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے ملزمان کی ضمانتیں دینے والوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دیدیا۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے منشا بم کے خلاف ایل ڈی اے ٹیم پر حملہ کیس پر سماعت کی۔ ملزمان کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے منشا بم اور اس کے بیٹوں کے شناختی کارڈ نمبر نادرا سے بلاک کرانے کا حکم دیا۔
تازہ ترین