• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یواین اوامن مشن کیلئے راولپنڈی سے چارخواتین سب انسپکٹروں کے نام

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) یواین اوامن مشن لئے راولپنڈی سے چارخواتین پولیس افسروں کے نام سنٹرل پولیس آفس کوبھیج دئیے گئے ۔ذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے صوبے کے تمام آرپی اوزکو مراسلہ بھیجاتھا جس میں ان سے کہاگیاتھاکہ وہ اپنے اپنے ریجن کے اضلاع میں تعینات اے ایس آئی سے ڈی ایس پی عہدے کی ایسی خواتین پولیس افسروں کاانتخاب کرکے ان کے نام سنٹرل پولیس آفس لاہور بھجوائیں کہ جواقوام متحدہ امن مشن میں جانے کی خواہشمند ہیں اورانہیں سروس کرتے کم ازکم پانچ سال ہوچکے ہیں اس سلسلے میں راولپنڈی ریجن کوچارسیٹیں دی ئی تھیں ۔سی پی اوکے حکم پراے ایس پی عنبرین نے خواہشمندخواتین افسروں کاڈرائیونگ ،کمپیوٹر اورانگلش لینگویج کاٹیسٹ لیا اورچارخواتین کاانتخاب کرلیا جن میں سب انسپکٹربشریٰ بتول ،سب انسپکٹرسائرہ فاطمی ،اے ایس آئی شمع نازاوراے ایس آئی شبانہ کوثرشامل ہیں ۔ یہ چاروں خواتین دیگراضلاع سے منتخب افسروں کے ہمراہ یواین او کی سلیکشن ٹیم کے ٹیسٹ میں شرکت کریں گی جس کے لئے ابھی تاریخ کااعلان نہیں کیاگیا۔
تازہ ترین