• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کا شمار دنیا میں طویل ترین اوقاتِ کار رکھنے والے ملکوں میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہاں کام کرنے والے ملازمین کی نیند پوری نہیں ہو پاتی۔

اسی سلسلے میں ٹوکیو کی کمپنی 'کریزی نے اپنے ملازمین کو نیند کی کمی سے بچانے کے لیے سونے اور اس کے بدلے معاو ضے کا انوکھا منصوبہ تیار کیا ہے۔

یہ معاوضہ رات بھر پوری کی گئی نیند کے گھنٹوں کی بنیاد پر پوائنٹس کی صورت میں دیا جاتا ہے۔

اس منصوبے کے لیے نیند کا تجزیہ کرنے والی ائیر ویو ٹیکنالوجی کی مدد بھی لی گئی ہے۔

ان کی نیند کے دوران ایک خصوصی ایپلیکیشن ان کی نیند کی گہرائی اور وقت کا تمام ریکارڈ رکھے گی۔

کمپنی کے مطابق کم سے کم رات بھر چھ گھنٹے نیند لینا لازمی ہے۔ اگر مسلسل پانچ روز تک ملازم سکون سے نیند لیتا ہے تو اسے 500 پوائنٹ ملیں گے جو ساڑھے چار ڈالر کے برابر ہوں گے۔ اس سے وہ دفتر کی عمارت میں واقع کیفے ٹیریا سے اتنی ہی رقم کی کوئی بھی شے حاصل کرکے کھاسکیں گے یا مشروب پی سکتے ہیں۔

اگر ملازم ملسل چھ روز تک چھ گھنٹے روزانہ نیند لیتا ہے تو اسے 1000 پوائنٹس یا نو ڈالر ملیں گے۔ اسی طرح پورے ماہ یہ صحت مند معمول رکھنے پر وہ اضافی 1000 پوائنٹس کا مستحق بھی ہوگا۔ تاہم یہ نظام ابھی آزمائشی طور پر شروع کیا گیا ہے۔

جاپانی کمپنی نے 10 اکتوبر سے اس کا اطلاق شروع کردیا ہے جس کا اہم مقصد رقم سے زیادہ ملازموں کی صحت کا خیال رکھنا ہے کیونکہ جاپان میں لوگ نیند کی کمی اور کام کی زیادتی سے خودکشی تک کرنے لگے ہیں۔

تازہ ترین