• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سونالی بیندرے کی نئی تصاویر سامنے آ گئیں



بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سونالی باندرے زندگی کے ہر لمحے کو جینے کی خواہاں ہیں اور اسی لئے اپنی خطرناک بیماری کی جنگ ہمت سے لڑ رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائی گریڈ کینسر میں مبتلا بالی ووڈ اداکارہ سونالی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی تصاویرشیئر کی ہے جس میں وہ نئے روپ میں دکھائی دے رہی ہیں۔


سونالی کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر میں وگ میکر کے ساتھ نئی وگ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

سونالی باندرے کا شمار بالی ووڈ کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے فلم 'ہم ساتھ ساتھ ہیں‘، ’سرفروش‘، ’کل ہونا ہو‘، ’دل جلے‘سمیت متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

فلم نگری کے علاوہ سونالی نے کئی ٹی پروگرامز اور رئیلٹی شوز میں جج اور میزبان کے فرائض بھی سرانجام دیے۔ممبئی میں پیدا ہونے والی سونالی کا تعلق مہارشٹر سے ہے اس لیے انہوں نے بنا کسی دقت کےتمل ، تیلگو اور مراٹھی فلموں میں بھی کام کیا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکارعرفان خان بھی کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں اوران دنوں علاج کے لیے فیملی کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں۔


تازہ ترین
تازہ ترین