لاہور(مانیٹر نگ سیل)سابق وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نےپہلی بار واٹر پالیسی دی، ہماری واٹرپالیسی پر عملدرآمد کیا جائے تو مسئلہ حل ہوجائےگا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ کےفورمنصوبے کی کل لاگت 25 ارب ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سابق حکومت نےمنصوبےکیلئے12.1ارب جاری کیے ،اسلا م آبادکی واٹر سپلائی اسکیم کومنی بجٹ سےنکال دیا گیا، ہماری حکومت نےپہلی بارواٹرپالیسی دی، ہماری واٹر پالیسی پرعملد رآمد کیا جائےتومسئلہ حل ہوجائےگا۔