• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس نظام میں بہتری کیلئے صرف اصلاحات کی ضرورت ہے،اسد عمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیرخزانہ اسدعمر نے کہا ہے کہ پاکستان چین کا سب سے دیرینہ شراکت دارہے، مناسب حکمت عملی اختیار کی تو چین سے برآمدات دگنی کرلیں گے، پاکستان کے لیے کچھ کرنا ہے تو یہاں سرمایہ کاری کریں۔ ٹیکس نظام میں بہتری کیلئے صرف اصلاحات کی ضرورت ہے‘ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ورلڈمیمن آرگنائزیشن پاکستان چیپٹرکے تحت بزنس کانفرنس2018سےویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے تھے، بزنس کانفرنس کاعنوان چین جنگ گلوبل اکانومی دی پاکستان آپرچیونٹی ہے۔وزیرخزانہ اسدعمر نے بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا میمن کمیونٹی سے پرانا تعلق ہے، میمن کمیونٹی کی پاکستان کے لئے بہت خدمات ہیں۔وزیرخزانہ نے کہا کہ سی پیک ایک بڑا پروگرام ہے،اس کے تحت مختلف منصوبے ہیں، منصوبوں پر تیسرے فریق کے حوالے سے فیصلہ کر سکتے ہیں، بنیادی طور پر سی پیک دو ملکوں کا منصوبہ ہے۔
تازہ ترین