• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت اور اسلام آباد میں ہونے والے تحریک لبیک کے دھرنے کے مظاہرین کے مابین معاملات طے پاگئے ہیں ۔

پانچ نکاتی معاہدے میں کہا گیا ہے کہ آسیہ مسیح کے مقدمے میں نظر ثانی اپیل دائر کردی گئی ہے، جو مدعا علیہان کا قانونی حق و اختیار ہے جس پر حکومت معترض نہیں ہوگی۔

آسیہ مسیح کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آسیہ مسیح کی بریت کے خلاف تحریک میں اگر کوئی شہادتیں ہوئی ہیں تو ان کے بارے میں فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آسیہ مسیح کی بریت کے خلاف 30اکتوبر اور اس کے بعد جو گرفتاریاں ہوئی ہیں اُن افراد کو فوری رہا کیاجائے گا۔

اس واقعے کے دوران جس کسی کی بلاجواز دل آزاری یا تکلیف ہوئی ہو تو تحریک لبیک معذرت خواہ ہے۔

معاہدے پر وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ ڈاکٹر نورالحق قادری، صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت، سرپرست اعلیٰ تحریک لبیک پیر محمد افضل قادری اور مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک لبیک محمد وحید نور نے دستخط کیے۔


تازہ ترین