• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک کا میسینجر پر ان سینڈ فیچر متعارف کروانےکا فیصلہ

فیس بک نے اپنے میسنجر میں 'اَن سینڈ فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا، جس کے ذریعے غلطی سے بھیجے گئے پیغام یا تصویر کو 10 منٹ کے اندر ڈیلیٹ کرنا ممکن ہوگا۔


یوں تو انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر غلطی سے بھیجے گئے پیغامات اور تصاویر ڈیلیٹ کی جا سکتی ہیں تاہم اب یہ سہولت فیس بک میسنجر پر بھی دستیاب ہو گی ۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک نے بھی صارفین کی سہولت کیلیے اپنے میسنجر میں بھیجا گیا پیغام واپس لینے کے فیچر پر کام تیز کردیا ہے اور اس کی تکمیل کا معاملہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔

اینڈرائرڈ آپریٹنگ سسٹم ( آئی او ایس) کے لیے میسنجر کے ورژن 191.0 میں ’ان سینڈ‘ فیچر کو جلد آنے والے فیچرز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

فی الوقت فیس بک میسنجر میں پیغامات ڈیلیٹ کرنے کا بہت محدود ورژن موجود ہے، جس کے ذریعے پیغام صرف بھیجنے والے کے پاس سے ہی ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ فیس بک صارفین کی جانب سے اَن سینڈ فیچر کے لیے کافی عرصے سے مطالبہ کیا جارہا تھاتاہم یہ فیچر فیس بک میسنجر کی آنے والی اَپ ڈیٹ کا حصہ ہوگا۔

واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز میں اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ بانی فیس بک مارک زکربرگ کے پاس ذاتی پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا خفیہ آپشن موجود ہے اور اب فیس بک نے یہ فیچر تمام صارفین کو فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تازہ ترین