• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانتا ہوں کون کہاں کہاں مدد کررہاہے، کاش ہمارے دور میںایسا ہوتا، آصف زرداری

بدین(نامہ نگار‘ایجنسیاں) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو عوام نے بنایا تھا‘ کسی طاقت نے لڑائی کر کے یہ ملک نہیں بنایا‘جانتاہوں کون کہاں کہاں مددکررہاہے ‘ کاش ہمارے دورمیں بھی ایساہوتا‘طاقتوں کو بتا ناچاہتا ہوں کہ وہ کسی کی چاہے جتنی مددکرلیں کچھ نہیں ہوگا‘ کرکٹربننا آسان لیکن پاکستان کا لیڈربنناناممکن ہے‘ طاقتوں کو جلد احساس ہوگا کہ ہاتھ سے بنائے ہوئے نمائندوں سے کام نہیں چلتا‘ملک اصل عوامی نمائندے ہی چلاسکتے ہیں ‘ اردومیں تقریرکررہاہوں تاکہ اسلام آباد سنے ‘سوچے اور سمجھے ‘سندھ کے عوام پر اسلام آباد کے بابو اعتماد نہیں کر رہے ۔ بدین میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ آج یہاں اردو میں تقریر اس لئے کر رہے ہیں کہ اسلام آباد والے بھی ان کی بات سن سکیں‘ زرداری کا کہناتھاکہ ایسا کوئی مسئلہ نہیں جو مجھے معلوم نہیں، میری نظر میں پاکستان میں اپنا پیسہ بہت ہے، مسئلہ یہ ہے کہ لوگوں کو اعتبار نہیں ہے، آج گنگا الٹی بہہ رہی ، جس کا سب کو نقصان ہورہا ہے‘وہ دن دو نہیں جب طاقتوروں کا احتساب ہو گا اوران کو یہ احساس ہوگا کہ ملک کو اصل جمہوری نمائندے ہی چلا سکتے ہیں لاڈلے نہیں ۔
تازہ ترین