امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برف باری اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
واشنگٹن میں موسم کی پہلی برف باری شروع ہونے کے بعد وائٹ ہاؤس اور کیپیٹل ہل کی عمارتیں برف سے ڈھک گئیں، جبکہ واشنگٹن کے بیشتر اسکولوں میں چھٹی دے دی گئی۔
برف باری اور بارشوں کے باعث وفاقی ملازمین کو بھی چھٹی لینے کی سہولت دی گئی ہے۔
امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق نیویارک اور پنسلوانیا کے کچھ حصوں میں ایک فٹ سے زیادہ اور واشنگٹن میں معمول سے زیادہ برف باری کا امکان ہے۔