اسلام آباد،راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار،سٹاف رپورٹر) وفا قی پولیس نے منشیا ت فروشوں کے خلاف بڑی کا رروائی کر تے ہو ئے تین غیر ملکی با شندوں سمیت 19منشیا ت فروش گرفتار کرلیاجن میں تین عورتیں بھی شامل ہیں ۔ ملزمان کے قبضے سے بھا ری مقدا ر میں کو کین،چرس ، آ ئس ،شراب اور اسلحہ بر آمد کر کے مقدما ت درج کر لئے گئے۔دریں اثناء راولپنڈی پولیس نے45سماج دشمن دھر لئے۔اسلحہ ومنشیات بھی برآمد کر لیا گیا۔