• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا وزیر اعظم ہے جو بیرون ملک جاکر پاکستان کو بد نام کررہا ہے،خورشید شاہ

سکھر (بیورورپورٹ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کبھی پرویز مشرف کیساتھ تھے، کبھی کنٹینر پر تھے اور آج حکومت میں ہیں، جس دن اپوزیشن حکومت کے پیچھے لگ گئی عمران خان بچ نہیں سکتے، ہم ہر وقت تیار ہے نیب کسی کو بھی بلا لے، لیکن یہ جو کچھ ہورہا ہے اچھا نہیں ہورہا، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ وہ سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ جو بھی حکمران بیرون ملک جاتا ہے وہ ملک کیلئے اچھی بات کرتا ہے، پرویز مشرف و دیگر بھی بیرون ملک جاکر ملک کی تعریف کرتے تھے لیکن یہ پہلا وزیر اعظم ہے جو بیرون ملک جاکر ملک کو بدنام کررہا ہے، پہلے حکومت نے 200ارب ڈالر لانے کا کہا، 100دن پورے ہونے والے ہیں دیکھتے ہیں کہ یہ کتنی رقم لیکر آئے، آئی ایم ایف نے ہری جھنڈی دکھائی تو کہتے ہیں کہ سودا نہیں کرینگے، بجلی و گیس کی قیمتیں بڑھادی، یہ ان سے طے کرلیں گے، انہیں قرض لینا ضرور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ خان ہماری بھی بہن ہے، جس طرح اس سے ٹیکس لیا گیا دوسروں سے بھی لیا جائے، عدالت اس چیز کو دیکھے کہ یہ کیوں ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس کا احترام کرتا ہوں ان کے جذبے کی قدر و محبت کرتا ہوں، اچھی کاوش ہے، انہوں نے ڈیم فنڈ کیلئے بہت کوشش کی، لیکن اب تک 5 فیصد رقم بھی فنڈ میں جمع نہیں ہوسکی۔
تازہ ترین