وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ وزیر اعظم کے سو دن ملک کی سیاسی تاریخ کے بدترین سو دن گزرے،عمران خان کی تبدیلی یہ ہے کہ ان کے پاس 60 فیصد لوگ مشرف دورکےہیں۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے سو دن پورے ہورہے ہیں،خان صاحب نے سو دن میں مہنگائی میں اضافہ کردیا،اپنے دوستوں کو اسپیشل عہدے دیے اور عام لوگوں کو ایک نوکری بھی نہیں دی گئی۔سندھ حکومت نے تجاوزات کے خاتمے پربے روزگار ہونے والوں کو متبادل جگہ فراہم کرنے سے متعلق حکمت عملی بنالی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا نام اب ٹرننگ انسٹیٹوٹ ہوگیا ہے،عمران خان کے سارے وعدے کھوکھلے ہیں۔وہ غلط فیصلے کرکے یو ٹرن لیتے رہے، اب تو یو ٹرن کی بھی وضاحت دینے آجاتے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ زیادہ ترلوگ پیپلزپارٹی کےنکالے ہوئےعمران خان کے ساتھ ہیں،پیپلز پارٹی کےوزیراعلیٰ ہر بار پانی کا مسئلہ اٹھاتے رہے ہیں،پی ٹی آئی کے لوگ عوام کے درمیان آئے تو لوگوں کےمسائل کا علم ہوا۔