• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی،ایف آئی اے کے نائب کورٹ پر تشدد کا الزام،4وکلاء کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)تھانہ رمنا پولیس نےایف آئی اے کے نائب کورٹ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں چاروکلاءکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ تھانہ رمنا میں درج کی گئی ایف آئی آرمیں کسی ملزم کانام درج کرنے کی بجائے صرف حلیہ بیان کیاگیاہےایف آئی آرکے مطابق نائب کورٹ ممتاز علی نے بتایاکہ بطورنائب کورٹ بعدالت طاہرمحمودسیشن جج اسلام آبادسائبرکرائم سرکل پیش ہوتاہوں 26نومبرکوعدالت میں سائبرکرائم کے کیس میں اے ڈی ایف آئی اے کے ساتھ پیش ہوااورتاریخ پیشی لے کراے ڈی ایف آئی اے کوگیٹ پرچھوڑنے آیاتووہاں ایک شخص آیاجس نے مجھ سے ہاتھ ملایامیرانام پوچھااورکہاکہ تم کہاں کام کرتے ہومیں نے بتایاکہ ایف آئی اے سائبرکرائم کانائب کورٹ ہوں تواس نے میری ویڈیو بنانا شروع کردی اورمجھے گالی گلوچ کرنے لگامیرے روکنے کے باوجودمجھے تھپڑمارنے شروع کردئیے اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اورکہاکہ تم فیصل رضاعابدی کیس میں پیش ہوتے ہواورمجھ پرمختلف کیسوں کے الزامات لگاتارہاجس کے ساتھ تین لوگ اوربھی تھے اوریہ چاروں وکیل کی وردی میں تھے سائل کودوران ڈیوٹی ماراہے گندی گالیاں دی ہیں اورکافی لوگوں کے سامنے ڈیوٹی پرتعینات ہیڈکانسٹیبل شہزادنے بھی یہ ساراوقوعہ اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اورمیرے اے ڈی ایف آئی اے نے بھی دیکھاہےمیری جان کوخطرہ ہے لہذاان لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے سب لوگوں کے سامنے میری بے عزتی ہوئی ہے میں ایک باوقارمحکمے سے ہوں جس نے میرے اوپرہاتھ اٹھایا،تھپڑمارےاس شخص کی چھوٹی چھوٹی داڑھی تھی اورباقی رین لوگ بھی تھے پو لیس نےمقدمہ نمبر 5018 زیر دفعا ت 353/186اور 506ضمن ٹو /34کے تحت درج کر لیا ۔
تازہ ترین