• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بڑھاپے سے بچانے کی دوا تیار کر لی گئی

سائنسدانوں نےبڑھاپے یا بڑھاپے کی بیماریوں سے بچانے والی اینٹی بائیوٹک دوا تیار کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

تحقیق کےمطابق ایزیتھرومائیسن AZITHROMYCIN نامی اینٹی بائیوٹک انسانی جسم میں موجود ناکارہ سیل ختم کر کے نئے صحت مند سیل بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

برطانیہ کی سیلفرڈ یونیورسٹی میں کی جانےوالی ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ AZITHROMYCIN نامی اینٹی بائیوٹک بڑھاپے کی اثرات کوکم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

اس انقلابی ڈرگ کے ذریعے انسانی جسم میں پرانے اور ناکارہ سیلز کوختم کرکے نئے اورصحت مندسیلزپیدا کیے جاسکتے ہیں۔

تحقیق کےمطابق ضعیف سیلز ہی، کینسر، دل کے امراض اور ڈیمینشیا جیسی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں، تاہم نئی اینٹی بائیوٹک سے پرانے سیلز ختم کرکے بڑھاپے کے اثرات ختم کیے جاسکتے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین